امریکہ کا ایران میں رجیم چینج آپریشن فلاپ ہو گیا ؟ سلیم بخاری کا اہم تجزیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرخ احمد)سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ایڈوائزر نے صدر کو مشورہ دیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے اثرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں اورامریکی دھمکیاں ایرانی قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔
24نیوز کے پروگرام ’’سلیم بخاری شو‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کے خامنہ ای کی دھمکی کے بعدٹرمپ کی ایران سے ممکنہ معاہدے کیلئے امید ظاہر کرنے پر سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ اتنا بڑا بحری سازو سامان اور آلات حرب کے ساتھ ایران کو پریشرائز کرنا چاہتے ہیں ان کا خیال تھا کہ ایران ڈر جائے گا لیکن ان کی یہ خواہش تو پرری نہ ہوسکی اب ٹرمپ کے ایڈوائزر نے مشورہ دیا ہے اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے اثرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں اورامریکی دھمکیاں ایرانی قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی ملک پر حملے کا آغاز نہیں کرتا، لیکن اگر ایرانی قوم کو نشانہ بنایا گیا یا ہراساں کیا گیا تو سخت جواب دیا جائے گا،یہی وجہ ہے کہ ان پر مزاکرات اور مزاکرات کی اہمیت اجاگر ہو گئی ہے،یہی وجہ ہے کہ امریکہ صدر ان کے سپوکس پرسنز اور پینٹاگان لگے ہوئے ہوئے ہیں کہ ٹرمپ تو شریف آدمی میں اور وہ مذاکرات پر یقین رکھنے والے شخص ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایک عجیب سی تضاد کی کیفیت ہے اس وقت امریکہ کے پالیسی سازوں میں۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ عسکری ادارے کچھ چھپا نہیں رہے ہیں ۔کیونکہ ماضی کی اس پالیسی کے بعد کے وہاں کیا ہو رہا ہے یہ بتایا نہ جائے اسکے منفی اثرات مرتب ہوتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سب کے پیچھے کون ہے ؟
انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کرپشن دیمک ہے جو بلوچستان تمام صوبوں اور مرکز میں ہے، کرپشن کے خاتمے کے لئے قومی یک جہتی کی ضرورت ہے، بلوچستان میں ترقی روکنے کے لئے بلیک میلنگ کی جاتی رہی ہے، سرداری نظام نے بلوچستان کو ترقی نہیں ہونے دی، کچھ عرصہ قبل میں نے لاپتہ افراد کے اعدادوشمار لئے تھے جو700 سے ساڑھے سات سو تھے۔
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کہاں سے پکڑا گیا، بلوچستان اتنا بڑا علاقہ ہے اسے کنٹرول کرنا بہت ہی مشکل ہے، بلوچستان میں لڑنے والوں کے پاس وہ اسلحہ ہے،وہ کہاں سے آتا ہے،اتنا جدید ترین اسلحہ ان دہشتگردوں کو کون مہیا کر رہا ہے،ان دہشت گردوں کوہزاروں ڈالر کا اسلحہ کون سپلائی کرتا ہے،ان کے پاس امریکی اسلحہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں آج سکولز ہیں، بلوچستان میں کیڈٹ کالجز ہیں، آج بلوچستان میں ہسپتال ہیں، بلوچستان میں احساس محرومی کا بیانیہ بنایا جاتا ہے جو کہ بلکل غلط ہے۔
سلیم بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا این ایف سی شیئر 933 ارب ہے، انہوں نے کہا کہ ایک بات عیاں ہو گئی ہے کہ نام نہاد بلوچستان کو آزاد کرانے والوں کا ایجنڈاشیطانی ہے اور وہ ان غیر ملکی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جو کہ پاکستان کو غیر محفوظ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت سے میچ نا کھیلنے کا فیصلہ کر کےچھکا مارا :مرزا اقبال بیگ