پاکستان کے بعد بنگلا دیش نے بھی سعودی عرب سے ادھار تیل مانگ لیا

Feb 03, 2023 | 23:18:PM
پاکستان کے بعد بنگلا دیش نے بھی سعودی عرب سے ادھار تیل مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ڈالرز کی ادائیگیوں میں عدم توازن کے شکار بنگلا دیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار دینے کی درخواست کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  بنگلا دیشی حکومت نے  سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ پٹرول کی قیمتوں کی ادائیگی کےلئے موخر اقساط کی سہولت فراہم کی جائے، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے بنگلادیش کے لیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دیدی ہے جس کے لیے پہلی قسط کے طور پر فوری 67 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے ، تاہم بنگلادیش کو پٹرول اور خوراک کی خریداری کے لیے ڈالرز کی کمی کا تاحال سامنا ہے۔

بنگلا دیش اپنی ضروریات کا نصف پٹرول سعودی عرب سے خریدتا ہے لیکن ڈالرز کی کمی کے باعث ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، جس پر بنگلادیش نے سعودی عرب سے موخر اقساط میں پٹرول فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ادائیگی میں عدم توازن کا سامنا ہے۔