امریکا کی سرحد پر جاسوس غبارے کی موجودگی کا معاملہ ، چینی وزارت خارجہ کا بھی ردعمل آ گیا

Feb 03, 2023 | 22:48:PM
امریکا کی سرحد پر جاسوس غبارے کی موجودگی کا معاملہ ، چینی وزارت خارجہ کا بھی ردعمل آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکی سرحد پر  مبینہ طور پر چینی  جاسوس  غبارے کی موجودگی  کے معاملے  پر چینی وزارت خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حقائق واضح ہونے تک قیاس آرائیاں مسئلے کے حل کےلئے سازگار نہیں ہیں ،  معاملے کی تصدیق کے بارے میں کام کر رہے ہیں۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ کے مطابق امید ہے کہ دونوں فریق اس معاملے کو پرسکون انداز میں سنبھالیں گے، اس موقع پر امریکی سیکریٹری خارجہ کے دورہ چین سے متعلق کوئی بات نہیں کی جائےگی۔