سینئر اینکر عمران ریاض خان عدالت میں پیش

Feb 03, 2023 | 11:15:AM
سینئر اینکر عمران ریاض خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ایف ائی اے نے سینر صحافی عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینئر اینکر عمران ریاض خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ایف ائی اے نے سینر صحافی عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ عمران ریاض  کی طرف سے ان کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

 گزشتہ روزایف آئی اے نے اینکر عمران ریاض خان کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ اینکرعمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اینکر عمران ریاض کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے پر حراست میں لیا گیا، جس کے بعد انہیں سائبر کرائم گلبرگ کے دفتر منتقل کر دیا گیا تھا۔