اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں 

Feb 03, 2021 | 23:13:PM
اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اور وہاں سے ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔
 خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر جائیں گے جس کے بعد وہ دوسرے عرب ملک بحرین کا رخ کریں گے۔ دورے کے دوران سفارتی، تجارتی اور سفری تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے عرب ممالک کے باضابطہ سرکاری دوروں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے یہ دورہ صرف 3 گھنٹے کا ہوگا جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔
یاد رہے کہ امریکا کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے تجارتی اور سفری تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ابراہیم پر دستخط کئے تھے۔