سپر سٹار ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا جولائی میں پاکستان آئیں گے

Feb 03, 2021 | 22:56:PM
سپر سٹار ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا جولائی میں پاکستان آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی شائقین ریسلنگ کے لیے بڑی خبر، سپر سٹار ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا جولائی میں پاکستان آئیں گے۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق دنیا کے مشہور ترین ریسلرجان سینا نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان پہنچیں گے ۔ کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔اورجان سینا سمیت دیگر پروفیشنل ریسلرز بھی آئیں گے۔
نجی کمپنی کے تعاون سے کراچی اور اسلام آباد میں پروفیشنل ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔یا د رہے کہ پروفیشنل ریسلنگ میں گزشتہ سال بھی کئی ریسلرز رنگ آف پاکستان ایونٹ میں شرکت کر چکے ہیں۔