بھارت اقلیتوں کو دیوار سے لگارہا ہے: شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ سے مقبوضہ وادی میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، بھارت نے حریت رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے، بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے کارناموں پر آواز بلند کر رہا ہے۔
اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، نہتے کشمیریوں کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا، عالمی سطح پر پاکستان کی جانب سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، ہندوتوا نظریے پر کار فرما ہو کر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دیوار سے لگا رہا ہے، جبر و استبدار سے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے غیر آئینی اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر 3 بار اقوام متحدہ میں زیر بحث آیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حمایت جاری رکھے گا۔