اسلام آباد میں1 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن مکمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن30 نومبر گزرنے کے بعد اسلام آباد میں ایک ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس نے رجسٹریشن کروا لی۔
ڈپٹی ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاروباری افراد کی سہولت کے لیے ہفتہ و اتوار بھی رجسٹریشن کا عمل جاری رکھا گیا،غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس کے حوالے سے اعدادوشمار اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر طاہرہ کے مطابق رجسٹریشن نہ کروانے والے فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت کاروائیاں کی جا رہی ہیں،انھوں نے کہا کہ فوڈ پوائنٹ رجسٹرڈ کروائیں تاکہ کسی قانونی کاروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد