سعودی کمانڈر اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی کمانڈر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے مضبوط دفاعی اشتراک پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے فروغ پر زوردیا گیا ، سعودی بری افواج نے کمانڈر کی پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا گیا،سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامز ن ہیں، ملاقات کے دوران دو برادر ممالک کے عسکری روابط مزید گہرے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثنا ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔
آنے والے معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام میں اس کے کردار کو تسلیم کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور بحرین کو ہر شعبے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں :عدالت نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی