انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 280.47 روپے سے کم ہوکر 280.46 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.50 روپے پر برقرار ہے۔ یورو 64 پیسے اضافے سے 329.26 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 74 پیسے مہنگا ہوکر 374.74 روپے کا ہوگیا ۔یو اے ای درہم 6 پیسے کمی سے 77.35 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.48 روپے کا ہوگیا۔