پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیشرفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
پاکستان میں بنگلا دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے فارن سروس اکیڈمی میں غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ بنگلادیش کی قومی ایئرلائن بیمان بنگلا دیش دسمبر سے کراچی میں پروازوں کے آغاز کے لیے تیارہے۔
بنگلادیشی ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں بیمان بنگلا دیش ہفتے میں تین پروازیں کراچی لائے گا۔
بنگلہ دیشی ایئرلائن کے طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے آئیں گے،بھارت کو بھی ہماری فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد