پنجاب بار کونسل کا 2 وکلاء کے قتل پر شدید ردِعمل، کل صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب بار کونسل نے دو وکلاء کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے 4 دسمبر کو صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی اعلان کر دیا ہے، پنجاب بھر کے وکلاء کل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
پنجاب بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق لاہور اور ملتان ڈویژن کی تمام کچہریوں میں پولیس کا داخلہ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کونسل نے وکیل محمد ذیشان شبیر ڈھڈی اور مہر منیر احمد خان سدھانہ سیال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پنجاب پولیس کی ناقابلِ برداشت غفلت کا واضح ثبوت ہے۔
پنجاب بار کونسل کی جانب سے قاتلوں اور ان کی سرپرستی میں ملوث پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے، پنجاب بار کونسل نے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کو 3 روز میں کارروائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
بارکونسل نے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں گرفتاری عمل میں نہ آئی تو صوبہ گیر کے ساتھ ساتھ ملک گیر احتجاج کی کال بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑ ھیں : جدید ٹیکنالوجی عدالتی خدمات کی فراہمی کیلئے ضرورت بن چکی ہے:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی