’’قانون سب کیلئےبرابر‘‘مہم :6 دنوں میں 2600 پولیس اہلکاروں کے چالان 

 434 اہلکاروں کی گاڑیاں بنداور 10 کےخلاف مقدمات درج ہوئے،ترجمان ٹریفک پولیس

Dec 03, 2025 | 15:36:PM
’’قانون سب کیلئےبرابر‘‘مہم :6 دنوں میں 2600 پولیس اہلکاروں کے چالان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر’’قانون سب کے لیے برابر‘‘مہم جاری ہے اور6 دنوں میں 2600 پولیس اہلکاروں کو ٹریفک چالان جاری ہوچکے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 434 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بندہوئیں اورسنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 10 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے۔
ترجمان کے مطابق 500 سے زائد دیگر سرکاری گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائدہوئے،312 سرکاری گاڑیاں زیرِ ٹالرنس پالیسی کے تحت بندکی گئی اور5 سرکاری ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بڑامطالبہ
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق صوبے میں ڈرائیونگ کرنے والا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ٹریفک قوانین پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔