ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے 10 افغان شہری ہلاک

Dec 03, 2025 | 14:34:PM
ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے 10 افغان شہری ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان کے مغربی صوبہ فراه میں ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے 10 افغان شہری ہلاک ہو گئے۔

ایرانی پولیس کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان مولوی محمد نسیم بدری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد فراه کے رہائشی تھے اور ایرانی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں تھے جب محافظوں نے ان پر فائرنگ کی۔

واقعے میں 2 افراد لاپتہ ہیں  تاہم پولیس نے ان کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔

ایران نے رواں سال کے آغاز سے ہزاروں افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ہے اور غیر قانونی طور پر رہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے:شہباز شریف

اس کے باوجود، غربت اور بے روزگاری سے بچنے کے لیے روزانہ سیکڑوں افغان ایران جانے کی کوشش کرتے ہیں، جو اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔