جنوبی افریقی بیٹر کو اشارہ کرنے پر آئی سی سی نے ہرشیت رانا کو سزا سنا دی

Dec 03, 2025 | 14:08:PM
جنوبی افریقی بیٹر کو اشارہ کرنے پر آئی سی سی نے ہرشیت رانا کو سزا سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہرشیت رانا پر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا۔

آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے بیٹر بیویس کو کئے جانے والا اشارہ قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باؤلر نے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی سی سی نے اسے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی قراردیا ہے، بھارتی باؤلر ہرشیت رانا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی ہے۔

ہرشیت رانا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہو گیا ہے، یہ واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 22 ویں اوور میں ہوا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بیویس کو آؤٹ کرنے کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف اشارہ بھارتی باؤلر کے خلاف کارروائی کا باعث بنا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو 4 دن کا وقت، 8 دسمبر سے صوبہ بھر میں ؟ بڑااعلان ہو گیا