گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ

Dec 03, 2025 | 11:56:AM
گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3 سے 8 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 دسمبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 16 دسمبر کو مکمل کی جائے گی۔

اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور ان اعتراضات پر فیصلے 27 دسمبر کو سنائے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

29 دسمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہو گی، 30 دسمبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:5 سے 10 سال میں جنگ ناگزیر ہے: ایلون مسک کی پیشگوئی