وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی افراد کے عالمی دن  پر پیغام

Dec 03, 2025 | 00:16:AM
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی افراد کے عالمی دن  پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خصوصی افراد کا عالمی دن اس عزم  کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ اور تمام شعبہ ہاۓ زندگی میں انکی شمولیت کو یقینی بنانا قومی ترقی کے لیۓ نا گزیر ہے۔ 
 اس سال یہ عالمی دن "خصوصی افراد کی معاشرے میں شمولیت اور سماجی ترقی" کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔
 آئین پاکستان تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور مساوی شمولیت کی ضمانت دیتا ہے۔ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کے سماجی، معاشرتی اور ثقافتی اساس کا کلیدی حصہ ہیں۔کسی بھی طرح کی جسمانی کمی انسانی ذہنی صلاحیتوں اور حقوق کی نفی نہیں کرتی۔ 
حکومت پاکستان کو خصوصی افراد کے حقوق کی اہمیت کا مکمل ادراک ہے اور حکومت انکے تحفظ  کے لیۓ کوشاں ہے۔ اس ضمن میں تمام ضروری اور موثر اقدامات اٹھاۓ جا رہے ہیں تاکہ خصوصی افراد کے لیے ہمدردانہ، دوستانہ اور معاون معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ 
قانونی پس منظر میں وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی افراد کے حقوق کے ایکٹ ایسے افراد کو  ہر طرح کا ضروری قانونی تحفظ فراہم کرتے ہیں مزید یہ ایکٹ خصوصی افراد کے اندراج اور انکی معاونت ،امداد اور دیگر موثر خدمات سر انجام دینے کے لیۓ بھی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
خصوصی افراد کے حقوق کی کونسل، سی۔آر۔پی۔ڈی (CRPD) بھی حقوق کی نگرانی اور حکومتی پالیسی اقدامات کو مضبوط کرنے میں بہت فعال طریقے سے کام کر رہی ہے.
اس کے علاوہ دیگر اقدامات میں ہر 15 دن بعد طبی معائنہ، خصوصی افراد کے لیے معذوری کا سرٹیفیکیٹ، انکے لیۓ سہولتی آلات، ہنر مندی میں اضافہ کے انتظامات، استعداد کار  بڑھانے کی ٹریننگز, ملازمتوں میں مخصوص کوٹا, کام کی جگہ پر باآسانی رسائی کے لیۓ اقدامات حکومتی عزم میں شامل ہیں۔ اور حکومت خصوصی افراد کی معاشرے میں ہر سطح اور ہر شعبے میں شمولیت کو یقینی بنانا چاہتی ہیں۔ 
 حکومت نے پالیسی اور وعدوں کو پیشرفت میں تبدیل کرتے ہوئے اس ضمن میں خصوصی کاوشیں کی ہیں تاکہ خصوصی افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور سماجی زندگی میں ہر طرح کی شمولیت یقینی ہو۔ 
تاہم اس طبقے کی بھرپور نمائندگی اور مسائل کو حل کرنے کے لئے ابھی مزید موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اب تک اٹھاۓ گیے اقدامات میں خصوصی افراد کے حقوق کی کونسل کے کاوشیں قابل ستائش ہیں اور وفاقی وزارت براۓ انسانی حقوق بھی خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور مضبوطی کے لیے بڑی تندہی سے کام کر رہی ہیں۔
خصوصی افراد کی بھرپور شمولیت ہی معاشرتی نظام کی افادیت اور موثر کارکردگی کا امتحان ہے۔  اور یہ ہمیں نظام کو مزید موثر بنانمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  کا ملک گیر ڈیجیٹل انسپکٹر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
 آج کے مخصوص دن پر میں عوام، صوبائی حکومتوں، متعلقہ نجی اداروں، سول سوسائٹی، اساتذہ اور معاشرے کے تمام سرکردہ ے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی یاد دہانی بھی کراتی ہے۔ 

تمام شہری بالخصوص کمزور اور خصوصی استعداد کے حامل طبقات کے بنیادی شہری حقوق کا تخفظ اور مساوی سہولیات کی فراہافراد سے گزارش کرتا ہوں کہ آئیے مل کر ایسے پاکستان کی طرف پیش قدمی کریں جس میں خصوصی افراد اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروۓکار لاتے ہوئے ایک دوستانہ ہمدردانہ ماحول میں معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔
کسی بھی امتیازی سلوک سے پاک اور سماجی عدم مساوات سے قطع نظر تمام شہریوں کی صحت اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہونا چاہیے۔
آئیے آج کے دن تجدید عہد کریں کہ خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ باہمی تعاون سے موثر اقدامات کریں گے تاکہ ہم اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں پورا اتر سکیں۔