قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

Dec 03, 2023 | 19:53:PM
قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی ابتدائی ملاقات آج ہوئی جبکہ کمیٹی کا باضابطہ اجلاس چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں کل کراچی میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں پر بات ہوگی۔

وہاب ریاض اجلاس کی سربراہی کریں گے دیگر ارکان وجاہت واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر اور حسن چیمہ بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی کے ’یو ٹرن‘

اجلاس میں چیف سلیکٹر کے مشیر راؤ افتخار اور کامران اکمل بھی موجود ہوں گے۔

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی اجلاس میں ڈومیسٹک کنٹریکٹ کیلئے فہرست کو حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ اجلاس میں نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو بھی فائنل کیا جائے گا اور انہیں سیریز سے قبل کیمپ میں مدعو کیا جائے گا۔