تحریک انصاف دربدر اور اس کے رہنما بِلوں میں گُھسے ہوئے ہیں:مولانا فضل الرحمان

Dec 03, 2023 | 12:34:PM
تحریک انصاف دربدر اور اس کے رہنما بِلوں میں گُھسے ہوئے ہیں:مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 15 سال پہلے یہودی لابی کے ایجنٹ کو پہچان لیا تھا۔ 

بہاولپور میں طوفانِ الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہودیوں کے ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار کر پھینکا جس پر فخر ہے، ہم نے اس فتنے کو شکست دی ، آج وہ جیل میں مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔ 

ضرور پڑھیں:اسرائیل نے نامور فلسطینی سائنسدان سفیان طیبہ کو بھی شہید کردیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا آج اس کی جماعت میں اتنی بھی طاقت نہیں کہ اپنی پارٹی کے الیکشن کرا سکے۔ تحریک انصاف دربدر اور اس کے رہنما بِلوں میں گُھسے ہوئے ہیں، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ بنائی ہوئی پارٹی ہے ۔