نسیم شاہ کا شاداب خان کی پوسٹ پر جواب سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

Dec 03, 2023 | 12:18:PM
نسیم شاہ کا شاداب خان کی پوسٹ پر جواب سوشل میڈیا کی زینت بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شاداب خان کے پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’کس کا ہے تم کو انتظار؟‘‘ جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی ٹوئٹ پر نسیم شاہ کا ردِ عمل سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، شاداب خان نے اپنے ایکس پیغام میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے صرف ایک لفظ لکھا ’’انتظار‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیر باد کہہ دیا، پی ایس ایل 9 میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

شاداب خان کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پوچھ لیا کہ آپ کو کس کا انتظار ہے، دراصل نسیم بالی ووڈ فلم میں ہوں نا کے ٹائٹل سونگ ’’کس کا ہے تم کو انتظار میں ہوں نا‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شاہ شاداب خان کو پیغام دیا کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوں فکر کی کوئی بات نہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے لئے فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں اور شاداب خان کی کپتان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔