حسن علی ٹک ٹا ک کنگ، سوشل میڈیا صارفین 

Dec 03, 2020 | 20:41:PM
 حسن علی ٹک ٹا ک کنگ، سوشل میڈیا صارفین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک کی دنیا کا بادشاہ قرار دے دیا ۔فاسٹ بالر حسن علی کرکٹ کے بعد اب ٹک ٹاک کی دنیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں جس کا اندازہ ان کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو پر آنے والے لائکس سے لگایا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق حسن علی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود آفیشل اکاﺅنٹ پر چند گھنٹے قبل ہی اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جو ایک پنجابی گانے پر بنائی گئی ہے۔فاسٹ بالر کی مقبولیت کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں ان کی اس ویڈیو پر 96 ہزار سے زائد لائکس آ گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس بھی کئے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ اور لیجنڈ ہیں۔‘اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس وقت ٹک ٹاک پر ان کے ایک اعشاریہ ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ ان کی تمام ویڈیوز پر اب تک 9 ملین یعنی 90 لاکھ لائکس آچکے ہیں۔جو ایک بہت بڑی بات ہے۔