پریانکا سے شادی میرے لئے اعزاز  ہے، نک جونس

Dec 03, 2020 | 14:15:PM
پریانکا سے شادی میرے لئے اعزاز  ہے، نک جونس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی گلوکارنک جونس کہتے ہیں میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میری شادی پریانکا چوپڑا کے ساتھ اُن کے ملک میں ہندو مذہب کے مطابق ہوئی، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں اور وقت بھی کتنی جلدی گزرگیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کو  2سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر شادی کی مبارک باد دی ہے۔

تصویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی نک جونس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہےجس میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے سڑک پر چلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے اپنے شوہر نک جونس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو، ہمیشہ میرے ساتھ ساتھ رہے گا، میری طاقت اور میری کمزوری ہیں آپ۔ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

  
 


پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک روز قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 15 لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس تصویر پرصارفین کی جانب سےبھی شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی جاری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas)

 
 
اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے کچھ حسین لمحات شیئر کئےہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نےکیپشن میں لکھا کہ ’شادی کو 2سال مکمل ہوگئے ہیں جبکہ یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas)

  
 اداکارہ کی جانب سے یہ پوسٹ13 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی جسے اب تک 25لاکھ 96 ہزار سے زائد اُن کے مداح پسند کرچکے ہیں، اُن کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی گلوکار نک جونس نے بھی اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جن کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’دو دن میں دو طرح سے شادی کو دو سال مکمل ہوگئے۔‘



  

انہوں نے اپنے کیپشن میں اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کو ہندو مذہب کے مطابق شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو شادی کی تھی۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتےدکھائی دیتے ہیں۔

 
 
 

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: