اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مایوس کن ہے,عثمان بزدار 

Dec 03, 2020 | 10:49:AM
اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مایوس کن ہے,عثمان بزدار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مایوس کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب صورتحال بگڑ رہی ہے، ان حالات میں اجتماعات کرنا عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ چوروں کے اس ٹولے کے دلو ں میں عوام کیلئے رتی بھر بھی درد نہیں ہے، اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جلسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں بے پناہ ا ضافہ ہوا ہے۔ 

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نے پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب یہ کورونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار ہیں ، قوم اس ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کرچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی انتشار کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔