پاکستان اور  نیوزی لینڈ اے کا4 روزہ میچ منسوخ

Dec 03, 2020 | 10:46:AM
 پاکستان اور  نیوزی لینڈ اے کا4 روزہ میچ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ اے اور پاکستان کی کرکٹ کے درمیان 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ قومی  کرکٹ ٹیم کے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعدمیچ پی سی بی کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی پریکٹس میں تاخیر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی۔ اب ٹیم  کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گی۔  تمام  کھلاڑی اور دیگر آفیشل  8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہونگے۔ تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کھلاڑی کورونا کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں اور  انہوں نے ٹریننگ شروع نہیں کی اور  ایسی صورتحال میں کھلاڑیوں کیلئے میچ کھیلنا ممکن نہیں۔پاکستان شاہینز کا 10 دسمبر کو کوئنز ٹاون میں نیوزی لینڈ اے کیخلاف 4 روزہ میچ شیڈول تھا۔ دوسرا 4روزہ میچ 17دسمبر سے 20 تک وہینگری میں کھیلا جانا ہے۔ یاد رہے کہ قومی سکواڈ کے 8ارکان کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آچکی ہے۔