سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ,اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا

Aug 03, 2026 | 19:35:PM
 سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ,اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستاہوکر 279.53 روپے کا ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن  کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 24 پیسے کمی سے 324.58 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاونڈ  56 پیسے سستاہوکر 379.13 روپے پر آگیا ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 6 پیسے کم ہوکر 76.81 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 84 پیسے کمی سے 75.01 روپے پرآگیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ، انڈیکس 2105 پوائنٹس اضافے سے 178200 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 178985 کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا، ماہرین کے مطابق مشرق وسطی میں کشیدگی تھمنے کے باعث سرمایہ کار متحرک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی پاسداران کا آبنائے ہرمز پر ایم کیو 9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ