راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ،سپل ویز کو کل کھولا جائے گا
کیپشن: راول ڈیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.70 فٹ تک پہنچ گئی،راول ڈیم کے سپل ویز کو کل صبح 6 بجے کھولا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی،ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کیلئے مختلف مقامات پر موجودہونگی۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں، شہری ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں
یہ بھی پڑھیں:کن ریلوے سٹیشنز پر مفت وائی فائی دستیاب ہوگا؟وزیر ریلوے نے بیان دیا