کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

Aug 03, 2025 | 17:35:PM
کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں، رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 400 گرام چرس، 240 گرام ہیروئن، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

 گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ میں سونے کی کانوں سے 1000غیر قانونی تارکین وطن گرفتار