راجن پور:پسند کی شادی کرنے پر لیڈی ڈاکٹر اور جوڑا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )جنوبی پنجاب میں پسند کی شادی کرنے پر 2 خواتین سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جھنگ میں کرغزستان سے لوٹنے والی خاتون ڈاکٹر اور راجن پور میں میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
جھنگ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عائشہ چند روز قبل کرغزستان سے واپس آئی تھیں، انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر حسنین سے نکاح کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ نکاح سے خوش نہیں تھے، ڈاکٹر عائشہ کو ان کے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرارہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’ عمران خان ایک گھنٹے میں رہا‘‘ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا
دریں اثناراجن پور کے علاقے محمدپور میں پسند کی شادی کرنے والے میاں، بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق جوڑے نے کچھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، خاتون کے گھر والوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا، ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔