’’ہمارامقصداصلاح ہوتاہے‘‘عتیقہ اوڈھو متنازع بیانات کے دفاع میں بول اٹھیں

Aug 03, 2025 | 14:37:PM
’’ہمارامقصداصلاح ہوتاہے‘‘عتیقہ اوڈھو متنازع بیانات کے دفاع میں بول اٹھیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنے متنازع بیانات کے دفاع میں کھل کربول پڑیں۔
حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر عتیقہ اوڈھو نے24نیوزپرآن ایئرہونےوالے اپنے شو ’’کیا ڈرامہ ہے‘‘ کے دوران وائرل ہونے والے متنازع بیانات پر بات کی جس میں ارینج میرج اور اداکار علی رضا کے سینے کے بالوں سے متعلق بیانات شامل تھے۔
عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کی کہ یہ بات میں نے شو ’’کیا ڈرامہ ہے‘‘ میں کہی تھی، جہاں میں نے سوال اٹھایا تھا کہ دو اجنبی لوگ جب شادی کرتے ہیں تو کیسا محسوس کرتے ہوں گے؟ اس پر مجھے انسٹاگرام پر بہت سے لوگوں نے پیغامات بھیجے اور اپنی مشکلات شیئر کیں، میں نے یہ بات کسی منفی تناظر میں نہیں کہی بلکہ صرف ایک انسانی تجسس کے تحت کی تھی کہ ایک رات قبل جو ایک دوسرے کےلیے اجنبی تھے اگلے دن میاں بیوی کیسے بن جاتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:شوبزکی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی،حنا رضوی اورعماراحمدخان میں علیحدگی
علی رضا کے سینے کے بالوں پر تبصرے کی وضاحت کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہم اپنے شو میں تکنیکی اور فنّی باتیں کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات کچھ اور چیزیں وائرل ہوجاتی ہیں جیسے میرا علی رضا کے سینے کے بالوں پر بیان ٹرینڈ کر رہا ہے، جس میں میں نے کہا تھا کہ ٹی وی پر مردوں کے بال دار سینے کو دکھانا مناسب نہیں لگتا لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم نئے اداکاروں کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔
سینئراداکارہ نے مزیدکہاکہ ہم سینئرز ان نوجوان فنکاروں کےلیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں، علی رضا اور دیگر نئے اداکار ہمارے لیے بچوں جیسے ہیں، اگر ہم کچھ کہتے ہیں تو وہ اصلاح کی نیت سے ہوتا ہے۔ افسوس کہ سوشل میڈیا ہر بات کو تماشا بنا دیتا ہے۔