شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Aug 03, 2023 | 21:38:PM
شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو رہا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری کی معافی مسترد

تاہم شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے شہریار آفریدی کو گرفتار کیا۔

   شہریار آفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق کا اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا شہریار آفریدی کو پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، شہریار آفریدی کو جیل سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا، اپنے مؤکل سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی۔