ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان گرفتار

Aug 03, 2023 | 12:57:PM
 لاہورمیں پولیس کاروائی، ورلڈاسنوکرچیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک)لاہورمیں گرین ٹاؤن پولیس نے انڈر 21 اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کرلیا ۔ 

تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقے گرین ٹاؤن میں ملک کا نام روشن کرنے والے ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو رات کے وقت کلب کھلا رکھنے پرگرفتار کیا گیا ۔  پولیس نے  ورلڈ چیمپین کی پینٹ کی بیلٹ اتروا کرحوالات میں  15 منٹ تک  بندرکھا۔

احسن رمضان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو وہ کہتے کہ ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے۔ اہلکار اُنہیں گالیاں دیتے رہے، دوست کے آنے پر رہائی ملی۔

مزید پڑھیں:  لاہور: ڈیفنس میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا لیکن مجھے کیا پتہ تھا میرے ملک میں ہی مجھے ذلیل و رسوا کیا جائے گا۔

احسن رمضان  نے وزیرِ اعظم اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اُن کے ساتھ انصاف کیا جائے۔