صدر کا آرمی چیف سے دوبارہ رابطہ ،ہیلی کاپٹر حادثے پر بات چیت

Aug 03, 2022 | 17:17:PM
فائل فوٹو
کیپشن: صدر کا آرمی چیف سے دوبارہ رابطہ ،ہیلی کاپٹر حادثے پر بات چیت
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں  بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق دوبارہ بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردیاں پاکستان آرمی اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

 صدر مملکت لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہوں پر جائیں گے۔یاد رہے کہ بلوچستان  میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا، حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے  ملک  کی عوام سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کیلئے قوم خصوصی دعا کرے،  پوری قوم اس حادثے پر انتہائی افسردہ ہے، سیلاب زدگان کی مدد کرنیوالے فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی مثال ہیں، پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔