عمران خان عوام کے مجرم، بے نقاب ہوگئے: بلاول بھٹو زرداری

Aug 03, 2022 | 12:02:PM
عمران خان ,عوام, مجرم، بے نقاب , بلاول بھٹو زرداری, وزیرخارجہ ,الیکشن کمیشن,پی ٹی آئی
کیپشن: پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےالیکشن کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں،کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی،غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ اب چاک ہوچکا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا، عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لئے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکیں،غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیںممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ،تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا