مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان بڑی مشکل میں پھنس گئے

Aug 03, 2022 | 11:46:AM
فائل فوٹو
کیپشن: گرفتاری کے بعد ایک اور مشکل: نذیرچوہان کا بچنا مشکل ہوگیا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نذیر چوہان پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے، ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران ان پرتحریکِ انصاف کےانتخابی دفتر پر حملے اور کارکنوں پر تشدد کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والے ضمنی الیکشن کے دن حلقہ پی پی 167 میں  پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی آ پسی تصادم کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گزشتہ رات انہیں گرفتار کیا اورانہیں قیدیوں کی وین میں انسداد دہشتگردی کی عدالت  میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے نذیرچوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اس موقع پر نذیر چوہان کاکہنا تھاکہ ان کی گاڑی بھی چھین لی گئی جس میں 50 لاکھ روپے تھے، وہ جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کرتے ہیں۔نذیر چوہان نے آرمی چیف سے اپنی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کی استدعا کر دی ہے۔