ایم این اے کے بیٹے کی جگہ امتحان دینے والا طالبعلم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے کی جگہ پیپر دیتے ہوئے نوجوان پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کامونکی سے رکن قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے فرمان کی جگہ خطیب نامی نوجوان پیپر دے رہا تھا۔واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول میں پیش آیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تاہم رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ابھی مفرور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان کی ناک کٹ گئی۔۔ ویڈیو وائرل