پنجاب حکومت کا مفت پبلک ٹرانسپورٹ کا اعلان،آئی ڈی کارڈ لازم قرار

Apr 03, 2026 | 22:53:PM
پنجاب حکومت کا مفت پبلک ٹرانسپورٹ کا اعلان،آئی ڈی کارڈ لازم قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل) پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے  جس کے تحت صوبہ بھر میں سرکاری بسوں پر مفت سفر کی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کو مفت سفری سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ (آئی ڈی کارڈ) ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔

مزید برآں طلبہ کے لیے بھی خصوصی رعایت دی گئی ہے تاہم انہیں مفت سفر کے لیے اپنا  سٹوڈنٹ کارڈ دکھانا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پبلک ٹرانسپورٹ فری،کاشتکاروں اورموٹرسائیکل سواروں کوسبسڈی دینے کااعلان