سونامزید3400 روپے مہنگا،فی تولہ نئی قیمت کتنی ہوگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر مہنگاہوکر 4676 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3400 روپے مہنگاہوگیاجس کے بعدنئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہوگئی ۔
10گرام سونا 2915 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کاہوگیاہے جبکہ فی تولہ چاندی 7794 روپے تک جاپہنچی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر سستاہوکر 4642 ڈالر فی اونس کاہوگیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7100 روپے سستاہونےکے بعدفی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
دس گرام سونا 6087 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کا ہوگیاتھااورایک تولہ چاندی 350 روپے کی کمی کےبعد 7634 روپے پر آگئی تھی۔