امریکی فوج میں بڑا اکھاڑ پچھاڑ، آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Apr 03, 2026 | 09:04:AM
امریکی فوج میں بڑا اکھاڑ پچھاڑ، آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیٹھ نےآرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا۔

امریکی میڈیا  کے مطابق وزیر دفاع ایسا آرمی چیف آف اسٹاف دیکھنا چاہتے ہیں جو فوج سے متعلق صدر ٹرمپ اور خود انکے وژن پر عمل کرسکے۔

جنرل رینڈی جارج، بائیڈن دور کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سینئر ملٹری اسسٹنٹ بھی رہے تھے۔

 وہ پہلی خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی شریک رہے ہیں۔

عام طور پر امریکہ میں آرمی چیف آف اسٹاف چار سال کیلئے مقرر کیا جاتا ہے، تاہم 2023ء میں سینیٹ سے توثیق حاصل کرنیوالے رینڈی جارج کو 2027ء تک یہ عہدہ سنبھالنا تھا۔

وائس چیف آف اسٹاف کرسٹوفر لانیو جو کہ ہیگسیتھ کے ملٹری ایڈ رہے ہیں وہ قائمقام آرمی چیف آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے امریکہ کی اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا