ٹرمپ نے امریکہ کی اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا

Apr 02, 2026 | 23:12:PM
ٹرمپ نے امریکہ کی اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی اٹارنی جنرل  پام بوندی کو  برطرف کر دیا، اس کی بجائے اپنے سابق وکیل کو مقرر کر دیا۔
امریکہ کے میڈیا میں آج جمعہ کو سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   اٹارنی جنرل پام بوندی کو برطرف کر کے اپنے سابق ذاتی وکیل ٹوڈ بلانچ کو محکمہ انصاف کے سربراہ کے طور پر نامزد کر دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ  بوندی "نجی شعبے میں ایک انتہائی ضروری اور اہم نئی ملازمت میں جا رہی ہیں۔  ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم پر اعلان کیا، "ہمارے ڈپٹی اٹارنی جنرل، اور ایک بہت ہی باصلاحیت اور قابل احترام قانونی ذہن ٹوڈ بلینچ Todd Blanche، قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر کام کریں گے۔"

Caption صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ کی اٹارنی جنرل پام بوندی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ  کے ساتھ واشنگٹن میں 27 جون 2025 کو وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں پر ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ٹیگز: