ثانیہ مرزا کا ویڈیو پیغام وائرل، ایسی بات کہی کے دھوم مچ گئی

Apr 03, 2024 | 15:28:PM
ثانیہ مرزا کا ویڈیو پیغام وائرل، ایسی بات کہی کے دھوم مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا نماز کی اہمیت پر پیغام دینے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
ثانیہ مرزا نے حال ہی میں حیدرآباد کے رمضان ایکسپو "دعوتِ رمضان" میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو ایک دینی پیغام دیا جو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی ادائیگی کی تلقین کرتی دکھائی دیں۔
ثانیہ مرزا نے مداحوں کو تاکید کی کہ وہ اس ایکسپو کا دورہ کرنے سے پہلے نماز پڑھنے کو ترجیح دیں۔
ان کا کہنا تھا کہـنماز سب سے پہلے,عبادتیں اور تراویح  ادا کریں ،  اس سے پہلے یہاں مت آئیں,یہاں تہجد پڑنے کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے، عبادتوں کے ساتھ ساتھ ان سبھی چیزوں سے لطف اندوز ہوں جس کے لیے "دعوتِ رمضان" سے بہتر اور کوئی جگہ نہیں۔ـ


ثانیہ مرزا ایکسپو میں شریک سبھی شرکاء کو اس طرح کے میلوں میں شامل ہونے سے پہلے عبادتوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دیتی رہیں۔
واضح رہے کہ 27 مارچ سے شروع ہونے والا 'دعوتِ رمضان' ایکسپو 10 اپریل تک جاری رہے گا جس میں کھانے ، لباس ، سمیت مختلف مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔