ایف آئی اے کی کارروائی، مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

Apr 03, 2024 | 10:55:AM
ایف آئی اے کی کارروائی، مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) ایف آئی اے انٹر پول نے  فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزم صابر محمود   پنجاب پولیس اور میانوالی پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف سال 2020 میں فراڈ کی دفعات کے تحت پیر پائی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کا گورنر ہاؤس میں مدینہ ریاست کے اصولوں کے نفاذ کا فیصلہ

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔