گورنر سندھ  کا گورنر ہاؤس میں مدینہ ریاست کے اصولوں کے نفاذ کا فیصلہ

Apr 03, 2024 | 10:48:AM
گورنر سندھ  کا گورنر ہاؤس میں مدینہ ریاست کے اصولوں کے نفاذ کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زبیر راشد)گورنر سندھ  نے گورنر ہاؤس میں مدینہ ریاست کے اصولوں کے نفاذ کے فیصلہ کرلیا۔

گورنرہاؤس  میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ مدینہ ریاست کی بات کسی اور نے کی لیکن اصولوں کا نفاذ ہم اپنے گھر سے شروع کررہے ہیں،جس کےلئے باضابطہ خط وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کیاجائے گا جبکہ سٹریٹ کرائم ختم کرنے کیلئے مدینہ کی ریاست وال انظام رائج کیا جائے۔

 کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے اکاؤنٹ سود سے پاک کرنےجارے ہیں, عملہ نماز کی پابندی کرے گا جوکہ مدینہ کی ریاست کی طرف پہلا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈہرکی میں مبینہ پولیس مقابلہ،دوسگے بھائی بازیاب
گورنر سندھ کاکہناتھا کہ اب تک دو لاکھ سے زائد افراد گورنر ہاؤس میں افطار اور سحری کرچکے ہیں پونے چار لاکھ سے زائد راشن کی تقسیم کی جاچکی ہے،حیدرآباد میں آئندہ 15 دن میں آئی ٹی کے کیمپس کا افتتاح کرینگے۔
گورنر سندھ نے سندھ پولیس کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  کہا کہ اسٹریٹ کرائم کچے کے ڈاکو کررہے ہیں جس کی وجہ کیا ہے سمجھ سے بالا تر ہے۔