ڈہرکی میں مبینہ پولیس مقابلہ،دوسگے بھائی بازیاب

Apr 03, 2024 | 10:29:AM
ڈہرکی میں مبینہ پولیس مقابلہ،دوسگے بھائی بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جہانگیر عالم)ڈہرکی کے کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ، اوباڑو سےدو  سگے بھائی بازیاب  کروالیئےجبکہ شدید فائرنگ کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ڈیڑھ ماہ قبل ڈاکوؤں نے بشیر آباد روڈ سے محمد نواز اور ربنواز کو تاوان کی خاطر اغواء کیا تھا،دونوں بھائیوں کے اہلخانہ کی دعائیں رنگ لے آئیں،پریشان حال ورثا کی اپنے پیاروں کی بازیابی کی مانگی گئی دعائیں پوری ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی
اغواء کار ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے تو خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، شدید فائرنگ کے بعد ڈاکو گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر مغویوں کو چھوڑ کر کچے کی طرف فرار ہوگئے جبکہ  پولیس نے دونوں بھائیوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔