امریکی ماڈل جیجی حدید ناقابل فراموش دورہ بھارت کیلئے مکیش امبانی کی مشکور

Apr 03, 2023 | 20:31:PM
 امریکی ماڈل جیجی حدید ناقابل فراموش دورہ بھارت کیلئے مکیش امبانی کی مشکور
سورس: @instagram/ gigihadid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک)فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے پہلے اور ناقابل فراموش دورہ بھارت کے لیے امبانی فیملی کا شکریہ ادا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل جیجی حدید نے فوٹو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے دورہ بھارت سے کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ" بھارت کی تخلیقات اور ثقافتی ورثے کی حوصلہ افزائی اور اس کی آبیاری کرنے کے لیے ایک خوبصورت عالمی معیار کے ثقافتی مرکز میں اپنے خاندان کے وژن کو جاننے کے لیے بھارت آنا ایک اعزاز کی بات تھی"۔

View this post on Instagram

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)


انہوں نے لکھا کہ "دی گریٹ انڈین میوزیکل" اور"انڈیا اِن فیشن نمائش" کن افتتاح کے بعد میں نے بہت کچھ سیکھا اور جانتی ہوں کہ یہ مقام آنے والی نسلوں کو رقص سے لے کر موسیقی تک ان کی اپنی پسند کو دریافت کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ "میرا یہ دورہ بھارت ناقابل فراموش تھا"۔