پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کی آج 58ویں سالگرہ

Apr 03, 2023 | 16:43:PM
نازیہ حسن
کیپشن: نازیہ حسن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان میں پاپ میوزک کی بانی اورسریلی آواز کی مالکہ  نازیہ حسن کی آج 58ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965ءکو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔ 1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ”قربانی“ میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے“ گایا۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت روشناس کروائی انہوں نے 80کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت،امریکہ،عرب امارات،لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

نازیہ حسن 13 اگست2000ءکو لندن کے ایک اسپتال میں صرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں ،وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس،بیسٹ فی میل پلے بیک ایوارڈ، 15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔