کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا نیا لوگو جاری

Apr 03, 2023 | 14:49:PM
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا نیا لوگو جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے رواں سال بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے نیا لوگو جاری کر دیا ہے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کیلئے نیا لوگو جاری کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے 6 مہینے پہلے نیا لوگو جاری کر دیا ہے۔ 

آئی سی سی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ 12 سال پہلے آج  کے دن مہندر اسنگھ دھونی نے چھکا لگا کر سری لنکا کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی اور آج ہی بھارت میں ہونے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 برانڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔