واٹس ایپ پروفائل کی معلومات کو چھپانا ممکن، مگر کیسے؟ جانیے

Apr 03, 2022 | 10:58:AM
واٹس ایپ پروفائل کی معلومات کو چھپانا ممکن، مگر کیسے؟ جانیے
کیپشن: واٹس ایپ (فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے پرائیویسی کی جدید سیٹنگز  متعارف کرائی ہیں جس کے بعد اب صارفین اپنی پروفائل کی معلومات مخصوص رابطوں سے چھپاسکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن  2.21.23.14 میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ان کانٹیکٹس کا انتخاب کرسکیں گے جو ان کی پروفائل پکچر، لاسٹ سین اور  اکاؤنٹ کی معلومات دیکھیں گے،  واٹس ایپ نے یہ اپ ڈیٹ چار ماہ قبل جاری کی تھی لیکن اس کی رسائی مخصوص صارفین تک ہی محدود تھی البتہ ایپ نے یہ متعارف کرادی ہے۔

لاسٹ سین کے آپشن میں اگر آپ اپنے کسی کانٹیکٹ کو لاسٹ سین دیکھنے کی فہرست سے خارج کرتے ہیں تو آپ بھی ان کا لاسٹ سین نہیں دیکھ سکتے لیکن یہ اصول پروفائل فوٹو اور معلومات پر لاگو نہیں ہوگا۔

 

 یہ بھی پڑھیںمریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنا طارق فضل چودھری کو مہنگا پڑ گیا۔ ویڈیومنظر عام پر