ایف آئی اے کی طورخم بارڈر پر کارروائی، 25 جعلی پاسپورٹ برآمد، ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ایف آئی اے اہلکاروں نے طورخم سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے 25 جعلی پاسپورٹ برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق افغان شہری سے 25 عدد پاسپورٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے پاسپورٹس کو کولڈ ڈرنکس کے کینز میں چھپائے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق پاسپورٹس پر تاجکستان کے ویزے بھی لگے تھے، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے پشاور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی،غزہ پر حملوں میں 100فلسطینی شہید