اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی،غزہ پر حملوں میں 100فلسطینی شہید

Sep 02, 2025 | 10:25:AM
اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی،غزہ پر حملوں میں 100فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔

حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔

قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 افراد زخمی ہیں۔

غزہ میں بدترین قحط کی صورتحال برقرار ہے، خوراک کی شدید کمی کے باعث مزید 9 فلسطینی دم توڑ گئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں لیکن اسرائیلی فوج ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان:خوفناک لینڈ سلائیڈنگ سے 1000 افراد ہلاک، باغی گروپ نے مدد کی اپیل کردی