جاپان میں چپل پھینکنے کا دلچسپ مقابلہ، فاتح نے کتنی دور چپل پھینکی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جاپان کے صوبے گیفو میں چپل پھینکنے کے ایک منفرد اور دلچسپ مقابلے نے عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
گیفو میں اتوار کے روز سالانہ ’سلیپر کِکِنگ‘ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، اس رنگا رنگ ایونٹ میں 204 شرکاء نے حصہ لیا جو مختلف مراحل طے کرکے فائنل تک پہنچے،مقابلے کے اصول کے مطابق شرکاء کو اپنی چپل کو پیر کی مدد سے زیادہ سے زیادہ دور پھینکنا ہوتا ہے، سب سے دور چپل پھینکنے والے شرکاء کو مختلف انعامات دیے گئے۔
یہ ایونٹ گزشتہ 18 برسوں سے ہر سال منعقد کیا جارہا ہے،گزشتہ روز کے مقابلے کے فاتح نے اپنی چپل 71 فٹ دور پھینک کر سب کو حیران کر دیا۔
منتظمین کے مطابق یہ مقابلہ نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ سماجی خدمت کے جذبے کے تحت بھی منعقد کیا جاتا ہے۔
اس مقابلے میں حصہ لینے کی فیس مقرر ہے جو بچوں کی نگہداشت اور علاج کے لیے کام کرنے والے ایک اسپتال کو عطیہ کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کیلئے نئی مشکل، سعودی اور عراقی کمپنیوں نے بھارتی ریفائنری کو تیل کی فروخت روک دی